ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا کی ذاتی زندگی ان کی پروفیشنل لائف کی طرح ہی دلچسپ ہے۔ حالیہ ریلیز فلم ’شیر شاہ‘ نے سدھارتھ ملہوترا کو ایک بہت ہی بڑی کامیابی دلائی ہے۔ اس وقت سدھارتھ ملہوترا کے پاس کئی ایسے پروجیکٹ ہیں، جو ان کے مداحوں کو سرپرائز کرنے والے ہیں۔ اس دوران سدھارتھ ملہوترا شادی کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔سدھارتھ ملہوترااور کیارا اڈوانی کے ڈیٹ کرنے کی افواہیں زیرگردش تھیں۔ بھارتی میڈیاکے مطابق جب سدھارتھ ملہوترا سے ان کی شادی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ ابھی تک اس کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔مجھے لگتا ہے کہ یہ کچھ ایسا ہے، جو ضرور ہوگا۔ وہ فلم ابھی تک پروڈیوس نہیں ہوئی ہے۔ میرے پاس اس کے لئے کہانی نہیں ہے اور اسکرپٹ یا کاسٹ بھی تیار نہیں ہے۔ جب بھی ایسا ہوگا تو میں سبھی کو بتا دوں گا۔36 سالہ سدھارتھ ملہوترا اگلی بار ’مشن مجنوں‘ میں دکھائی دیں گے۔ اس فلم میں ان کا کردار کافی الگ ہے۔ ’شیرشاہ‘ کے بعد ان کا کہنا ہے کہ لوگوں نے انہیں اور سنجیدگی سے لینا شروع کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ کامیابی ایک فنکار کے طور پر آپ کا جذبہ بدلتی ہے۔ میں ایک فنکار کے طور پر کام پر واپس آگیا ہوں، اور مجھے یقین ہے کہ جب بھی میں مشورہ دوں گا تو اب اسے اور زیادہ اہمیت دی جائے گی‘۔انہوں نے اس بات کو تفصیل سے کہا کہ شاید تین سال پہلے، جب میں نے کوئی مشورہ دیا ہوگا تو انہوں نے سوچا ہوگا کہ ’کریں کہ نہ کریں‘، لیکن اب وہ دیکھتے ہیں کہ میں نے ایک ایسی فلم میں کام کیا ہے، جو ناظرین سے جڑی ہوئی ہے۔ میں اسے ایک مثبت تبدیلی کے طور پر دیکھتا ہوں۔ اسی سے میرا سروکار ہے، مجھے تبدیلی لانی ہے اور جنون کا جذبہ سے اسے جوڑنا۔ میں یہ نہیں کہہ رہا ہوں کہ میں بہتر جانتا ہوں یا اسے کنٹرول کرنا چاہتا ہوں، میں صرف یہ کہہ رہا ہوں کہ چیزوں کو آزمانے میں کوئی برائی نہیں ہے۔ ہمارے پاس اپنی فلموں میں ہمیشہ ری ٹیک کا متبادل ہوتا ہے‘۔