اسلام آباد میں عوام کی سہولت کیلئے مزید پروجیکٹس شروع کرنے اور نیشنل پارک کے لیے مخصوص ایریا مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس ہوا جس میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی خدمات حاصل کرنے کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن پوری قوت سے جاری رہے گا، واگزار کروائی گئی اراضی کا مفاد عامہ کے لیے بہترین استعمال کیا جائے گا۔
محسن نقوی کو بریفینگ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد میں اسٹیٹ آف دی آرٹ کرکٹ اسٹیڈیم بنے گا۔
وزیر داخلہ نے 10 روز میں اسٹیڈیم کا حتمی ڈائزین طلب کر لیا۔