اسلام آباد(نمائندہ جنگ) افغان حکومتی وفد آج بدھ پاکستان کا دورہ کرے گا۔ترجمان افغان وزارت خارجہ قہار بلخی کے مطابق افغان وزیر خارجہ امیر خان تقی کی سربراہی میں طالبان وفد پاکستان آئے گا جس میں وزرا بھی شامل ہوں گے۔افغان وزیرخارجہ دورہ پاکستان کے دوران اقتصادی تعلقات میں توسیع پر بات چیت کریں گے جبکہ وفد افغان صورتحال پر 2 روزہ ٹرانیکا پلس اجلاس میں بھی شرکت کرے گا جو 11 اور 12 نومبر کو اسلام آباد میں ہو گا۔ جس میں پاکستان، روس، امریکہ اور چین کے وفود شرکت کریں گے۔