• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے پرواز حادثے سے بچ گئی، پائلٹ کو غفلت پر نوٹس

کراچی(مانیٹرنگ نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن ( پی آئی اے) کے پائلٹ کی غفلت کے باعث ٹورنٹو ایئرپورٹ پر طیارہ حادثے سے بچ ‏گیا جس کے بعد ایئر لائن انتظامیہ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے کپتان کو کاک پٹ ریسورسز ‏مینجمنٹ کورس دوبارہ کرنےکےاحکامات جاری کر دیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی ٹورنٹو سے اسلام آباد کے لیے پرواز 782 کا پائلٹ بغیر کلیئرنس کے ٹیکسی ‏قطار میں داخل ہوگیا اور اسی دوران سیول سے آنے والا ایئرکینیڈا کاطیارہ بھی اسی رن وے پر لینڈنگ کے لیے ‏فائنل اپروچ کر رہا تھا،صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایئرٹریفک کنٹرولر نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کینڈین پرواز کو بروقت مطلع ‏کیا۔

تازہ ترین