ملتان (سٹاف رپورٹر )پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑے پیمانے پر کارروائیاں، انڈوں کے سٹور، ملک شاپ، پان شاپس پر چھاپے، 1ہزار 170 خراب انڈے، 200 لٹر ملاوٹی دودھ، 781 ساشے گٹکا تلف۔جب کہ قوانین کی خلاف ورزیوں پر متعدد فوڈ پوائنٹس کو2 لاکھ 46 ہزار روپے کے جرمانے عائدکیے ۔ملتان میں پان شاپ کو گٹکا فروخت کرنے پر 20 ہزار جبکہ ملک شاپ کو دودھ میں پانی اور ڈٹرجنٹس کی ملاوٹ کرنے پر 14 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ ٹیسٹ کے دوران دودھ میں ایل آر اور فیٹ کی کمی پائی گئی۔