• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کے ساتھ کام کیلئے تیار ہیں، چینی صدر


چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ چین اختلافات سے مناسب طریقے سے نمٹنے کے لیے امریکا کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

امریکامیں چین کے سفیر کن گینگ نے واشنگٹن میں یو ایس چائنا تعلقات کے قومی کمیٹی کے عشائیے میں چینی صدر شی جن پنگ کا خط پڑھا ۔

چینی صدر کا خط میں کہنا تھا کہ چین علاقائی اور عالمی مسائل پر امریکا کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔

واضح رہے کہ چین اور امریکا کے صدور کی ورچوئل میٹنگ آئندہ ہفتے میں متوقع ہے۔

تازہ ترین