کراچی کے علاقے ملیر میں ناظم جوکھیو قتل کیس کی تفتیش کرنے والی کراچی پولیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے واردات سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیج کا ایک ڈی وی آر اور برآمد کیا گیا موبائل فون فارنزک کے لیے بھجوا دیا۔
مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے گزشتہ روز ڈی وی آر اور موبائل فون قبضے میں لیا تھا، جسے فارنزک کے لیے پنجاب فارنزک لیبارٹری بھجوایا گیا ہے۔
ناظم جو کھیو کی جانب سے ایک وکیل کو بھی آخری وقت میں میسج کیا گیا تھا، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے نوٹس کے ذریعے وکیل سے موبائل فون حاصل کیا ہے۔
ڈی وی آر اور موبائل فون میں آنے والا میسج بطور ثبوت مقدمے کا حصہ بنایا جائے گا۔