چین کے شمال مشرقی حصے میں ریکارڈ برف باری ہوئی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق صوبے لیاوننگ میں اب تک کی سب سے زیادہ برف باری ہوئی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق کئی علاقوں میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔ خبر ایجنسی نے بتایا کہ ٹرین سروسز بھی متاثر ہے جبکہ صوبے جیلن اور لیاوننگ میں برفانی طوفان کے ریڈ الرٹ جاری کیے گئے ہیں۔
خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ چین میں سردی کی لہر جاری ہے اور کئی علاقوں میں درجہ حرارت 14 ڈگری تک گر گئی ہے۔