• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: لینڈ مافیا، سود خوروں اور راہزنوں کیخلاف پولیس سرگرم

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پشاور پولیس نے لینڈ مافیا، سود خوروں اور راہزنوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

شہریوں کی قیمتی اراضی اور جائیدادیں ہڑپنے والوں کو قانون کی گرفت میں لیا جا رہا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جائیدادیں اور زمینیں اسلحہ کی نوک پر ہتھیانے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

ان کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لانے کے لئے قبضہ مافیا کی فہرستیں بھی مرتب کردی گئی ہیں۔

گزشتہ سال پشاور میں قبضہ مافیا کے خلاف درج 75 مقدمات میں ملوث 332 ملزمان میں سے 242 کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس کو ایک درخواست دینے پر قبضہ گروپ سے ان کی جائیداد یا پلاٹ کا قبضہ انھیں مل جاتا ہے تاہم راہزنی کے واقعات بدستور جاری ہیں۔

دوسری جانب رہزنی کی وارداتیں اب بھِی عروج پر ہیں، اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہر سے سود خوروں سمیت قبضہ مافیا کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔

شہر میں سود خوروں کے خلاف درج 51 مقدمات میں ملوث تمام 63 ملزمان قانون کی گرفت میں آچکے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید