• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ نے 2019 کے فائنل کا بدلہ لے لیا، شعیب اختر

مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف نیوزی لینڈ کی کامیابی کے بعد سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے کہا ہے کہ آج نیوزی لینڈ نے 2019  فائنل کا بدلہ لے لیا۔

جیونیوز کے پروگرام جشنِ کرکٹ میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر کا کہنا تھا کہ 2019 میں جو نیوزی لینڈ کے ساتھ ہوا آج وہی انگلینڈ کے ساتھ ہوا۔

اسی پروگرام میں شریک سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا تھا کہ مالان اور معین علی بہت سلو کھیلے، انگلینڈ نے شروع میں حملہ ہی نہیں کیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مورگن پہلے آتا تو یہ 200 کی وکٹ تھی، مورگن بہت تجربہ کار کپتان ہے، مگر عقلمندوں سے بھی غلطیاں ہوتی ہیں۔

تازہ ترین