• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلوبل وارمنگ 1.5 سینٹی گریڈ سے کم رکھنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرنا ہوگی، بورس جانسن

برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے گلاسگو میں (COP26 کانفرنس) ماحولیاتی کانفرنس میں پیش رفت سے متعلق لندن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلوبل وارمنگ 1.5 سینٹی گریڈ سے کم رکھنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرنا ہوگی۔ 

برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کو نہ روکا گیا تو ہم جانتے ہیں کہ اس کے نتائج کیا ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ آنے والی نسلوں کو آب و ہوا کی تبدیلیاں روک کر بہترین تحفہ دے سکتے ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ پارلیمانی قواعد توڑنے والے ارکان سے تحقیقات کی جانا چاہیے اور سزا ملنی چاہیے۔ 

بورس جانسن نے کہا کہ مجھے یقین ہے برطانیہ کرپٹ ملک نہیں اور نہ ہمارے ادارے کرپٹ ہیں۔ پارلیمانی جمہوریت میں جانچ ہڑتال کا سخت نظام ہے، جو ہر کوئی دیکھ سکتا ہے۔ 

ادھر میڈیا رپورٹ کے مطابق کوپ 26 نے آج موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے معاہدے کا پہلا مسودہ بھی جاری کیا تھا۔ جس میں درجہ حرارت 1.1 سینٹی گریڈ تک بڑھنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ 

مسودہ میں بیان کے مطابق درجہ حرارت کے بڑھنے کے اثرات دنیا بھر میں محسوس کئے جارہے ہیں۔

تازہ ترین