ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) جنرل فیض حمید کی ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سِدّھو سے ملاقات ہوئی جس میں قومی سلامتی، مسلح افواج اور انٹیلی جنس اداروں میں ہم آہنگی بڑھانے پر گفتگو کی گئی۔
ایئر ہیڈ کوارٹرز میں ہونے والی ملاقات میں قومی سلامتی، مسلح افواج اور انٹیلی جینس اداروں کے مابین باہمی ہم آہنگی کو مزید بڑھانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈی جی آئی ایس آئی نے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اور پاکستان کی فضائی سرحدوں کی حفاظت پر مامور پاک فضائیہ کے افراد کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔