• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بختاور بھٹو کے بیٹے نے سوشل میڈیا جوائن کرلیا

سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو کے بیٹے نے بھی سوشل میڈیا کی دُنیا میں قدم رکھ لیا۔

بختاور بھٹو نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے بیٹے ’میر حاکم محمود چوہدری‘ کا آفیشل اکاؤنٹ بنالیا ہے۔

انسٹاگرام پر بختاور بھٹو کے بیٹے کا اکاؤنٹ چار روز قبل ہی بنایا گیا ہے جس پر ابھی تک تین تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ بختاور بھٹو کے بیٹے کو اب تک دو ہزار سے زائد صارفین نے فالو کرلیا۔

میر حاکم محمود چوہدری کی انسٹاگرام پروفائل میں بتایا گیا ہے کہ اُن کی والدہ  بختاور بھٹو ہیں، والد محمود چوہدری ہیں، ماموں بلاول بھٹو اور خالہ آصفہ بھٹو ہیں۔

اس کے ساتھ ہی انسٹاگرام پروفائل میں میر حاکم محمود چوہدری کی تاریخ پیدائش بھی درج ہے۔

واضح رہے کہ بختاور بھٹو کے ہاں بیٹے کی ولادت گزشتہ ماہ کی 10 تاریخ کو ہوئی تھی جس کے بعد پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ماموں، سابق صدر آصف علی زرداری نانا اور آصفہ بھٹو زرداری خالہ بن گئی ہیں۔

تازہ ترین