افغانستان میں سابق آل راونڈر میرویس اشرف کو افغان کرکٹ بورڈ کا نیا چیئرمین مقرر کردیاگیا۔
افغان میڈیاکےمطابق افغان وزیراعظم نےسابق آل راونڈرمیرویس اشرف کو افغانستان کرکٹ بورڈکا قائم مقام چیئرمین مقرر کر دیا ہے۔
رپورٹس کےمطابق کرکٹ بورڈ چیئرمین کی تبدیلی کا فیصلہ کھلاڑیوں کے مطالبے پر کیا گیا۔
اس سےقبل عزیزاللّٰہ فضلی افغان کرکٹ بورڈ کے انچارج تھے جو صرف دو ماہ افغان کرکٹ بورڈ کےانچارج رہے۔