• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعداد و شمار چھپانے سے مہنگائی کم نہیں ہوگی، بلاول بھٹو

اسلام آباد( وقائع نگار )چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مہنگائی کے حوالے سے شماریات کے ادارے کی طرف سے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری ہونے سے روکنا عوام کی آنکھوں میں دھونک جھونکنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے وفاقی کابینہ کی جانب سے ادارہ شماریات کی مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ روکے جانے کے فیصلے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ عوام سے مہنگائی کے اعدادوشمار چھپانے سے مہنگائی کم نہیں ہوگی۔ میڈیا آفس اسلام آباد سے جاری ہونے والے بیان میں چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ حکومت مہنگائی کے حوالے سے اعدادوشمار چھپانے کے بجائے مافیا کو نوازنے اور اپنی کرپشن کو بند کرے۔ آمرانہ ادوار میں بھی کبھی مہنگائی کے حوالے سے اعدادوشمار کو عوام سے چھپانے کی کوشش نہیں کی گئی، وفاقی کابینہ ادارہ شماریات کے مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار اعدادوشمار کو روکنے کے فیصلے کو واپس لے۔ دریں اثناءچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی منظوری کے بعد ان کے پولیٹیکل سیکریٹری جمیل سومرو نے پیپلزپارٹی ضلع باجوڑ کے عہدیداروں کا اعلان کیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ملک شیر بہادر صدر انیس خان جنرل سیکریٹری اور محمد شکیل سیکریٹری اطلاعات ہوں گے۔

تازہ ترین