کوئٹہ(پ ر) آل مشترکہ بلوچستان بس اور مزدا اونرز ایسوسی ایشن ٹرانسپورٹ کے صوبائی صدر حاجی نصر اللہ کاکڑ آل پشتون بیلٹ منی ایسوسی ایشن کے صدر حاجی امیر محمد یٰسین زئی اور ضلعوں کے صدور نے ایک بیان میں کیا کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی بار آئی جی بلوچستان پولیس محمد طاہر رائے اور کوئٹہ کے کمشنر سہیل الرحمٰن بلوچ نے صوبے کے ٹرانسپورٹرز اور عوام کے دل جیت لئے ہیں آئی جی نے صوبے میں لوٹ مار اور کرپشن کا خاتمہ کردیا کرپٹ لوگوں کے تبادلے کئے کمشنر کوئٹہ کے آنے سے ٹرانسپورٹروں اور عوام کے مسائل حل کئے ہم ٹرانسپورٹرز کمشنر کوئٹہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں سال 2010ء سے پلاٹ فروخت کرنے کے بعد کوئٹہ شہر میں دوبارہ اڈے کھول دیئے گئے سریاب روڈ، سیٹلائٹ ٹائون شہر کے اندر کمرشل ٹرانسپورٹ سے روڈ بند ہوتے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں کمشنر ٹرانسپورٹ کے اجلاس میں منشی حضرات کو دوبارہ شریک نہ کیا جائے کیونکہ ان لوگوں کا ٹرانسپورٹ سے کوئی واسطہ نہیں ہے 2D کے خلاف حکم جاری ہوئے مگر تاحال ٹریفک پولیس کوئی کارروائی نہیں کرتی پشین تھانے کے ساتھ 6 کمپنی کے دفتر کھول دیئے گئے ہیں۔