پشاور(جنگ نیوز)عوامی نیشنل پارٹی نے بلدیاتی الیکشن میں شرکت کرنے کیلئے سیاسی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا اس سلسلے میں نیبر ہوڈ بدھو ثمر باغ گڑھی بلوچ میں ایک شمولیتی پروگرام منعقد ہوا جسکی صدارت اے این پی ویلج کونسل گڑھی بلوچ کے صدر شکیل احمد خان نے کی۔اجلاس میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ورکنگ کمیٹی کے چئیرمین الحاج ملک طارق اعوان،کمیٹی ممبرریاض باغی، کمیٹی ممبر امانت علی باچا و حاجی لیاقت علی، جلاد خان، خان سید، طلاء خان، حاجی شاہ محمد، کامران خان، سابقہ کونسلر شاہ نواز خان، عصمت اللہ خان اور دیگر کارکنان اور عہدیدران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پرپاکستان تحریک انصاف سے عادل خان، عمر فاروق، جان سید، خالد خان، سلمان خان، شیر خان، نعمان خان، امان خان، بلال احمد خان، عقیل خان، عامر خان، امجد خان، حاجی سلمان، عمران علی، رفیع اللہ جبکہ جماعت اسلامی سے ولی رحمان، حاجی مرزا گل، بابو صاحب، باچا ماما، حاجی افضل خان ماما اور قومی وطن پارٹی سے زاہد خان، نقیب اللہ، یاسین، بلال خان، صابر حسین، حاجی ارسلان، عرفان، سلمان اورکزئی اور جنید چشتی نے اپنے ساتھیوں اور خاندان سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور عہد کیا کہ باچا خان بابا کے امن مشن کو آگے بڑھانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔اس موقع پرالحاج ملک طارق اعوان نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے کارکنان کومبارک باد پیش کی اور انکو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔