• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دادو میں بیماری سے ایک ہفتے کے اندر 100اونٹ ہلا ک

جوہی(نا مہ نگا ر) ضلع دادو میں سخت گرمیوں   میں بیماری  سے ا و نٹو ں کا مرنا روز کا معمول بن چکا ہے جبکہ مخدوم بلاول، پیر گنیو، احمد خان برہمانی سمیت کاچھو اور کچے کے دیہاتوں میں ایک ہفتے کے اندر موش کی بیماری کے باعث 100سے زائد اونٹ مرچکے ہیں جس کی وجہ سے دیہاتیوں کو کروڑوں روپئے کا نقصان پہنچا ہے جبکہ اس وقت بھی سینکڑوں اونٹ بیمار ہیں اونٹ پالنے والے دیہاتیوں کا کہنا ہے کہ گرمیاں شروع ہوتے ہی موش کی بیماری شروع ہوگئی اور سینکڑوں اونٹ مرگئے ہیں جبکہ سینکڑوں اونٹ بیماری کے باعث بیحال ہیں اور مزید اونٹ مرنے کا خدشہ ہے لیکن محکمہ لائیو اسٹاک کے عملدار سوئے ہوئے ہیں ، انہوںنے مطالبہ کیا کہ فوری طور اونٹوں کی  بیماری پر قابو پاکر پہلی ہوئی بیچینی ختم کی جائے ،دوسری جانب محکمہ لائیو اسٹاک کے ڈسٹرکٹ آفسر شادی خان شاہانی نے دعویٰ کی ہے کہ اونٹوں کی بیماری پر مکمل کنٹرول کیا گیا ہے۔
تازہ ترین