پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یو اے ای سے فلائٹ آپریشن تاحال بحال نہیں ہوا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مسافر معلومات کے لیے سرکاری ذرائع پر انحصار کریں، سفر سے قبل متعلقہ ایئر لائن سے اپنی فلائٹ کی تصدیق ضرور کریں۔
پاکستانی سفارتخانہ ابوظبی اور قونصل جنرل دبئی نے معلومات پر ہی اعتماد کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔