• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان: منی بس دھماکے میں 6 افراد ہلاک، 7 زخمی


افغان دارالحکومت کابل کے دشت برچی میں منی بس کے اندر دھماکے میں 6 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔

طالبان عہدیدار کے مطابق دھماکا منی بس میں نصب میگنیٹک بم کے ذریعے کیا گیا، ابھی کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

دوسری جانب افغانستان کے صوبے پکتیا میں دو خواتین کی لاشیں ملی ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق دونوں خواتین کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا۔

تازہ ترین