وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کو سردیوں میں آنے والی بیماری قرار دیدیا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں اسد عمر نے کہا کہ سردی میں ہر سال بیماریوں کی طرح پی ڈی ایم بھی نکل آتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہرسال سردیوں میں بیماریاں آجاتی ہیں ساتھ میں پی ڈی ایم والی بیماری بھی آجاتی ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہر 3 ماہ بعد سنتے ہیں کہ عمران خان جارہے ہیں، ویکسین لگے گی تو مارچ تک پی ڈی ایم بھی واپس چلے جائیں گے۔
آئی ایم ایف سے معاہدے پر کہا کہ اس بارے میں شوکت ترین صاحب بتاسکتے ہیں، اسٹیٹ بینک کے پاس اس وقت کے فارن ایکسچینج کے سب سے زیادہ ذخائر ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ روزگار پیدا کرنے والے شعبے حکومت کی ترجیح ہیں، 2019 میں ہی 23 لاکھ نوکریوں کا اضافہ ہوچکا تھا۔