سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے روپے کی قدر میں حالیہ گراوٹ کی چار وجوہات بتادیں۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی غیر یقینی سمیت روپے کی قدر میں حالیہ تیزی سے گراوٹ کی 4 وجوہات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تاریخ کا سب سے بڑا تجارتی خسارہ اور تیزی سے بڑھتی درآمدات بھی روپے کی قدر میں کمی کی وجوہات ہیں۔
سابق وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ روپے کی قدر میں کمی کی ایک وجہ مہنگائی کی بلند ترین شرح اور روپے کی فراہمی میں تیزی سے اضافہ ہے۔
مفتاح اسماعیل نے یہ بھی کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے کی تجدید کے بعد طے شدہ رقم موصول نہ ہونا مہنگائی کی وجہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ روپے کی سپلائی میں اضافے نے ملکی معیشت پر دباؤ ڈال رکھا ہے۔