• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پبلک ایڈ کمیٹی نے مظلوم عوام کو ظلم کے خلاف متحد کردیا، امیرالعظیم

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر )پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی کراچی کے تحت شہرکے بلدیاتی مسائل کے حل کے حوالے سے ادارہ نورحق میں ”شہری وبلدیاتی کنونشن“ منعقد ہوا، جس میں شہر کے پبلک ایڈ کمیٹی کے تمام ذمہ داران نے شرکت کی، کنونشن سے جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل امیر العظیم نے خصوصی خطاب کیا، جبکہ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمنٰ، پبلک ایڈ کمیٹی کراچی کے صدرسیف الدین ایڈووکیٹ، عاصم بشیر،نوید علی بیگ اور کاشف حفیظ صدیقی سمیت دیگر نے مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا،کنونشن میں ضلعی کارکردگی رپورٹس کی ویڈیوز پیش کی گئیں،گروپ ڈسکشن اوراچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو ایوارڈز دیے گئے،امیر العظیم نے کہاکہ پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی صرف کراچی ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں ایک امید بن کر ابھرر ہی ہے، جس نے مظلوم و محروم عوام کو ظلم و استحصال کے خلاف متحد کردیا،پاکستان میں سیاسی جماعتیں نہیں پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیاں ہیں،حافظ نعیم الرحمنٰ نے کہاکہ جماعت اسلامی نے وزیر اعلیٰ کی درخواست پر کراچی کے بلدیاتی سسٹم کے حوالے سے انہیں تجاویز پیش کیں ہیں اگر ان پر صرف کاغذی کارروائی ہوئی تو جماعت اسلامی کراچی کے حقوق کے لیے سرکاری دفاتر سمیت اسمبلیوں کا بھی گھیراؤ کرے گی ،سندھ میں 2سا ل گزرگئے لیکن کراچی میں بلدیاتی انتخابات نہیں کروائے گئے، پیپلزپارٹی کہتی ہے کہ درست مردم شماری نہیں کی گئی اس لیے بلدیاتی انتخابات نہیں کروارہے ہیں حالانکہ قومی انتخابات بھی موجودہ مردم شماری کی بنیاد پر کروائے گئے تھے تو بلدیاتی انتخابات میں کیا رکاوٹ ہے؟

تازہ ترین