وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ سرکاری دورہ چین کے سلسلے میں خوبصورت اور متحرک شہر ہانگزو پہنچ چکا ہوں۔ صوبہ ژیجیانگ کی قیادت کی جانب سے پرتپاک استقبال پر شکر گزار ہوں۔
ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ زراعت، قابلِ تجدید توانائی، جدید مینوفیکچرنگ کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کا جشن منا رہے ہیں، چینی صدر اور چینی قیادت سے ملاقات کا منتظر ہوں۔
وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ دونوں ممالک کےدرمیان پائیدار دوستی کا رشتہ مزید مستحکم بنانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کریں گے۔
ہانگزو پہنچنے پر ایئرپورٹ پر نائب گورنر نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا، اس موقع پر پاکستان میں چین کے سفیر اور چین میں پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی بھی موجود تھے۔