کراچی( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے کراچی کوآپریٹیو مارکیٹ صدرمیں لگنے والی آگ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوکوآپریٹیو مارکیٹ صدرمیں ہفتہ وار تعطیل تھی اور مارکیٹ میں آگ لگنا سمجھ سے بالاتر ہے، رابطہ کمیٹی نے حکومت سندھ اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ کراچی کوآپریٹیو مارکیٹ میں لگنے والی آگ کی مکمل تحقیقات کروائی جائیں۔