اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)سکھوں کے مذہبی پیشوا بابا گرو نانک دیوجی کا 552 واں یوم پیدائش منانے کی رسومات بدھ کو کرتارپور گوردوارہ کمپلیکس میں شروع ہونگی۔بھارت اور دنیا بھر سے ہزاروں سکھ یاتری ان رسومات میں شرکت کریں گے۔ پاکستان نے پہلے ہی سکھ یاتریوں کو تین ہزار ویزے جاری کردئیے ہیں۔ ادھر بھارت میں سکھ برادری نے حکومت کو کرتار پور راہداری کھولنے کیلئے جمعے تک کا حتمی وقت دیا ہے۔پاکستان میں قیام کے دوران سکھ یاتری ننکانہ صاحب میں گوردوارہ جنم استھان اور کرتار پور میں گوردوارہ دربار صاحب سمیت مختلف گوردواروں میں حاضری دیں گے۔