• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنرنے ضلع کوئٹہ کیلئے ایم آر مہم کا افتتاح کیا

کوئٹہ (پ ر)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ عرفان علی میمن نےسنڈیمن پراونشل ہسپتال کوئٹہ میں ای پی آئی حفاظتی ٹیکہ جات سینٹر کوئٹہ میں ضلع کوئٹہ کے لئے ایم آر مہم کا باضابطہ افتتاح کیا۔اس موقع پر ڈی ایچ او کوئٹہ ڈاکٹر احمد زمان جمالی، ڈاکٹر امداد علی بلوچ ڈویژنل ای پی آئی افسرڈبلیو ایچ او برائے ای پی آئی عبدالسلام صوبائی کمیونیکیشن برائے ترقیاتی کنسلٹنٹ ڈاکٹر تقی سینئر میڈیکل افسر غلام سرور و دیگربھی تقریب میں موجود تھے۔ویکسینیشن مہم کاافتتاح ڈاکٹر محمد تقی کے بچوں کو ایم آر ویکسین کی ایک خوراک اور پولیو ویکسین کے دو قطرے پلا کر کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں میں آنے والی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے 9 ماہ سے 15 سال کی عمر کے بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائیں۔ اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر زمان جمالی نے کہا کہ ضلع کوئٹہ میں ہم 9 ماہ سے 15 سال تک کی عمر کے دس لاکھ سے زائد بچوں کو خسرہ روبیلا کیچ اپ مہم میں اپنے ای پی آئی سٹیٹک سینٹرز، بنیادی مراکز صحت میں آؤٹ ریچ ٹیمز سائٹس اور موبائل ایریاز میں ویکسین کریں گے۔تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد تقی نے کہا کہ ایم آر ویکسین محفوظ ہے اور ویکسین کی وکالت کرنے کے لئے میں نے اپنے تین بچوں کو ٹیکہ لگایا جو مہم کی عمر کے دائرے میں آ رہے ہیں۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اس مہم سے فائدہ اٹھائیں اور 15 نومبر سے 27 نومبر کے درمیان اپنے بچوں کو خسرہ روبیلا کی مہلک ترین بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے ٹیکے لگائیں۔
تازہ ترین