بھارتی کرکٹر امت مشرا نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی جیتنے پر آسٹریلیا کی بجائے نیوزی لینڈ کو مبارکباد دے دی۔
گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی، اس موقع پر شائقین کرکٹ اور کرکٹرز کی طرف سے آسٹریلین ٹیم کو مبارکباد دی گئی۔
ایسے میں بھارتی کرکٹ امت مشرا کو بہت زیادہ جلدی تھی اور اُنہوں نے جلد بازی میں سوشل میڈیا پر آسٹریلیا کی بجائے نیوزی لینڈ کو فائنل جیتنے کی مبارکباد دے دی۔
امت مشرا کی اس غلطی پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اُن کا بےحد مذاق اُڑایا گیا جس کے بعد بھارتی کرکٹر نے اپنی غلطی درست کرلی۔
بھارتی کرکٹر نے اپنا ٹوئٹ ڈیلیٹ کرکے دوبارہ پیغام جاری کیا جوکہ آسٹریلوی کرکٹرز کے نام تھا۔
امت مشرا نے 25 منٹ بعد اپنا پُرانا ٹوئٹ تو ڈیلیٹ کردیا تھا لیکن اُن کا یہ ٹوئٹ وائرل ہوچکا ہے جہاں دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔