• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں 12 روزہ انسداد خسرہ مہم جاری


کراچی سمیت سندھ بھر میں 12 روزہ انسداد خسرہ اور روبیلا مہم جاری ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں فکسڈ سینٹرز اور اسکولوں میں بچوں کو ویکسین لگائی جارہی ہے۔

جبکہ کئی اسکولوں میں والدین نے ویکسین لگانے سے انکار کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، جوفل ہرٹس گورنمنٹ اسکول کی انتظامیہ نے بھی بچوں کو ویکسین لگوانے سے انکارکردیا ہے۔

وفل ہرٹس گورنمنٹ اسکول کی انتظامیہ نے بچوں کو ویکسین لگوانے سے انکار کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ آج 60فیصد بچے غیرحاضر ہیں اور بڑی تعداد میں والدین نے بھی ویکسین لگوانے سے انکارکردیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ عالمی ادارہ صحت اور محکمہ صحت کی ٹیمیں متعلقہ اسکول پہنچ گئی ہیں۔

خیال رہے کہ کراچی سمیت ملک بھر میں انسداد خسرہ اور روبیلا مہم کے آغاز پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گزشتہ روز والدین کو خاص ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے انسداد خسرہ اور روبیلا مہم کے افتتاح پر خطاب کرتے ہوئے والدین کو ہدایت کی کہ اپنے بچوں کو خسرہ اور روبیلا کی ویکسینیشن کروائیں۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت کی کاوش سے رواں سال صوبے میں پولیو کا کوئی کیس نہیں ہوا، میڈیا کا شکرگزار ہوں جس نے پولیو کے خاتمے میں حکومت کا ساتھ دیا۔

تازہ ترین