• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاداب خان کی ہم شکل خاتون کے انٹرنیٹ پر خوب چرچے ہو رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاداب خان اور میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں بیٹھی ایک خاتون کی تصویر کا کولاج خوب وائرل ہو رہا ہے۔

اس وائرل ہوتے کولاج کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ شاداب خان اور اس خاتون میں کافی مماثلت پائی جاتی ہے۔

خاص کر شاداب خان اور اس خاتون کا ہنسنے کا انداز اور آنکھوں کا حصہ کافی ملتا جلتا ہے۔

ٹوئٹر صارفین شاداب خان کی ہم شکل خاتون کو دیکھ کر کافی حیرت زدہ ہیں اور اس سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں ۔

اس کولاج کو شیئر کرتے ہوئے ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے کہ ’میں اسے کیسے نہ دیکھوں،‘ جبکہ تحریم نامی صارف نے شاداب کی ہمشکل خاتون کو ’شاداب شبانہ‘ کا نام دے دیا ہے۔

ایک صارف نے دونوں کی انتہائی مماثلت کو دیکھتے ہوئے دونوں کو دھنیہ پودینہ قرار دیا ہے۔


تازہ ترین