• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرول کی قیمت میں جی ایس ٹی صفر کردیا گیا

وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں جی ایس ٹی صفر کردیا ہے، پٹرول کی قیمت میں جی ایس ٹی کی شرح 1.43 فیصد تھی۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے ڈیزل پر جی ایس ٹی میں معمولی اضافہ کیا گیا ہے، ڈیزل پر جی ایس ٹی 6.75 فیصد سے بڑھا کر 7.2 فیصد کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل پر پٹرولیم لیوی میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا، پٹرول پر پٹرولیم لیوی 9 روپے 62 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل پر 9 روپے 14 پیسے فی لیٹر برقرار ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے 16 نومبر سے پٹرول 2 روپے 68 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے اور ڈیزل 60 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی تھی۔

تازہ ترین