• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافی اور شاعر مدثر نارو کی بازیابی کیلئے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر احتجاجی مظاہرہ

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) صحافی اور شاعر مدثر نارو کی بازیابی کے لیے نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، شرکاء سے خطاب میں مدثر نارو کی والدہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے وعدہ کیا تھا کہ میرے بیٹے کو بازیاب کروائیں گے،ریاست مدینہ کے والی عمران خان قیامت کے دن کیا جواب دیں گے، آرمی چیف اور چیف جسٹس پاکستان میرے بیٹے کی بازیابی کے لیے کردار ادا کریں، بدقسمتی سے مدثر نارو تین سال سے لاپتہ ہے لیکن ابھی تک کوئی وعدہ وفا نہیں ہو سکا۔ عثمان وڑائچ ایڈووکیٹ کوآرڈینیٹر جرنلسٹس ڈیفنس کمیٹی نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں معاملہ دس ماہ سے زیر التواء ہے، عدالت اور ریاست کا کام ہے کہ مدثر نارو کو بازیاب کروایا جائے۔

تازہ ترین