• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت یکطرفہ طور پر انتخابی نظام کو تبدیل کرنا چاہتی ہے، احسن اقبال

کراچی (ٹی وی رپورٹ) ن لیگ کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا کہ حکومت یکطرفہ طورپر انتخابی نظام کو تبدیل کرنا چاہتی ہے، کیا الیکشن کمیشن اور اپوزیشن جماعتیں انتخابی نظام میں اسٹیک ہولڈر نہیں ہیں، حکومت بل منظور کرتی ہے تو اگلے الیکشن سے پہلے ہی متنازع ہوجائے گا، حکومت بھارتی جاسوس دہشتگرد کو بھی این آر او دینے جارہی ہے، حکومت کل کلبھوشن سے متعلق بل بھی منظور کرنے جارہی ہے، الیکشن کمیشن سے ووٹرز فہرستوں کا کام آئین نے انہیں دیا ہے، حکومت اپنے ایجنڈے کی خاطر آئین و قانون کو قربان کر کے قانو ن سازی کا عمل بلڈوز کرنا چاہتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آج دیکھیں گے اتحادی جماعتوں نے اصولوں پر سمجھوتہ کرلیا یا ان کے اصول زندہ ہیں۔

تازہ ترین