• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکیل کے گھر چھاپہ، ملوث اہلکاروں کیخلاف کارروائی کیجائے، صدر سپریم کورٹ بار

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر احسن بھون نے سپریم کورٹ کے وکیل علی حسن بگٹی کے گھر واقع کوئٹہ میں چھاپے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس غیر قانونی اور غیر آئینی اقدام میں ملوث اہلکاروں کیخلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے، منگل کے روز جاری مذمتی بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ملک آئین کے تحت چل رہا ہے، جہاں ہر شہری کو آئین کے تحت مکمل قانونی تحفظ حاصل ہے، آئین کا آرٹیکل 25 ہر شہری کو مساوی حقوق دیتا ہے،لوگوں کی نجی زندگی میں اس طرح کی غیر قانونی و غیر منطقی مداخلت آئین کی سنگین خلاف ورزی ہے،ملک کی موجودہ امن و امان کی خراب صورتحال کو بہتر بنانے اور عوام کے جان ومال کا تحفظ کرنے کے لیے اپنی طاقت استعمال کرنے کے بجائے اگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہوں گے تو وہ عوام کی نظروں میں اپنی ساکھ اور اعتماد کھو دیں گے۔

تازہ ترین