پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کا ملا جلا دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 47 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس کمی کے بعد کاروبار کے اختتام پر ایک لاکھ 77 ہزار 322 پوائنٹس پر بند ہوا۔
حصص بازار میں 61 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 35.5 ارب روپے رہی۔
اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 31 ارب روپے کم ہوکر 19 ہزار 860 ارب روپے ہوگئی۔