• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

29 سال بعد پاکستان کو عالمی کرکٹ ایونٹ کی میزبانی مل گئی

کراچی (جنگ نیوز) 29سال بعد پاکستان کو عالمی کرکٹ ایونٹ کی میزبانی مل گئی،چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کاکہناہےکہ اہم عالمی ایونٹ پاکستان کے حوالے کرنا ہماری انتظامی اہلیت پر مکمل اعتماد کا مظہر ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کو دے دی ،پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شیئر اپ ڈیٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی مل گئی ،آئی سی سی کی جانب سے 2024 سے 2031 تک کے دس برسوں کے شیڈول کے مطابق پاکستان واحد ملک ہے جسے کسی ایونٹ کی تنہا میزبانی دی گئی ہے،انڈیا کو سب سے زیادہ 3ایونٹس کی میزبانی ملی ، ان میں سے ایک تنہا جب کہ دیگر دو میں وہ بنگلہ دیش اور سری لنکا کے ساتھ مشترکہ میزبانی کرے گا،آئی سی سی شیڈول کے مطابق مردوں کی سفید بال کرکٹ کے 8ایونٹس 14مختلف ملکوں میں منعقد کیے جانے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے آئی سی سی کے اعلان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ اہم عالمی ایونٹ پاکستان کے حوالے کرنا ہماری صلاحیت، استعداد کار اور انتظامی اہلیت پر کرکٹ باڈی کے مکمل اعتماد کا مظہر ہے،انہوں نے کہا کہ ہم ماضی میں بھی اپنے اچھے میزبان ہونے کا ثبوت دے چکے ہیں اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ذریعے کھیل سے متعلق اپنے جذبے کا اظہار کریں گے۔

تازہ ترین