• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی محتسب کی ہدایت پر خضدار کی رہائشی خاتون کو امدادی رقم مل گئی

کوئٹہ( این این آئی) وفاقی محتسب کے اعلامیہ کے مطابق خضدار کی رہائشی مسماۃ گنج بی بی نے وفاقی محتسب کو درخواست دی ہے کہ اسے بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت امدادی رقم دی جاتی تھی جس سے وہ اپنا اور اپنے کنبے کا گزر بسر کرتی تھی مگر کچھ عرصے سے یہ امدادی رقم کی ادائیگی نامعلوم وجوہ کی بناء پر بند کردی گئی اس سلسلے میں درخواست گزار/ شکایت کنندہ نے کئی مرتبہ محکمہ کے مجاز حکام سے رابطہ بھی کیا مگر تمام رابطے بے سود رہے ہر طرف سے مایوسی کے بعد درخواست گزار/ شکایت کنندہ نے اپنے مسئلے کے حل کے لئے وفاقی محتسب کے ادارے سے مدد طلب کی اور فوری انصاف کی اپیل کی جس کا وفاقی محتسب کے ادارے نے فوری نوٹس لیا اور بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام بلوچستان کوئٹہ کو مسئلہ فوری طور پر نمٹانے کا نہ صرف حکم دیا بلکہ غیرضروری تاخیر کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا بھی حکم دیا جس کے جواب میں بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام بلوچستان کوئٹہ نے فوری طور پر درخواست گزار/ شکایت کنندہ کو امدادی رقم ادا کی۔ درخواست گزار نے اپنے دیرینہ مسئلے کے حل ہونے پر نہ صرف خوشی کا اظہار کیا بلکہ وفاقی محتسب کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ 
تازہ ترین