• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس: وزیر اعلیٰ سندھ پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی


احتساب عدالت اسلام آباد میں نوری آباد پاور پلانٹ مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔

 احتساب عدالت میں نوری آباد پاور پلانٹ کی آڑ میں مبینہ لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت جج اصغر علی نے کی۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت دیگر ملزمان احتساب عدالت میں پیش ہوئے ۔

شریک ملزم حسن رضا خرابی صحت کے باعث پیش نہ ہوئے جبکہ شریک ملزم سلطان فاروق کورونا وائرس کے باعث پیش نہ ہوئے۔

جج احتساب عدالت نے سوال کیا کہ ملزمان کی میڈیکل رپورٹس کہاں ہے؟  

شریک ملزم کی بریت کی درخواست پر نیب نے جواب دائر کردیا جبکہ احتساب عدالت نے سماعت مزید کارروائی کے لیے 8 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

تازہ ترین