• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی دلی، فضائی آلودگی کنٹرول کرنے کیلئے کیا ہدایات دی گئی ہیں؟

بھارتی دارالحکومت نئی دلی بری طرح سے اسموگ کی لپیٹ میں آ گیا ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق نئی دلی کمیشن برائے ایئر کوالٹی مینجمنٹ کی جانب سے فضائی آلودگی کنٹرول کرنے کے لیے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

نئی دلی کمیشن برائے ایئرکوالٹی کی جانب سے ہدایات میں کہا گیا ہے کہ نئی دلی میں تمام تعلیمی ادارے آج سے تا حکم ثانی بند رہنے چاہئیں، نئی دلی میں غیرضروری ٹرکوں کا داخلہ21 نومبر تک بند رہنا چاہیے۔

کمیشن ایئرکوالٹی مینجمنٹ کی جانب سے نئی دلی میں ہاٹ اسپاٹس پر کم از کم دن میں 3 مرتبہ اینٹی اسموگ گنز سے چھڑکاؤ کا حکم دیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق  300 کلو میٹر تک موجود11 میں سے 6 تھرمل پاورپلانٹس کو کام بند کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

ایئرکوالٹی مینجمنٹ کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نئی دلی میں اسموگ کے سبب 50 فیصد سرکاری ملازمین کو گھر سے کام کرنا چاہیے۔

تازہ ترین