• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپ کی اپنے باہمی دفاعی تعاون کے چوتھے مرحلے کی منظوری

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

یورپ نے اپنے باہمی دفاعی تعاون کے چوتھے مرحلے کی منظوری دے دی ہے۔

یورپین دفاعی پالیسی کے پروگرام ای یو پرمانینٹ اسٹرکچرڈ کوآپریشن (پی ای ایس سی او) کے تحت چلنے والے اس مرحلے کی منظوری یورپین کونسل نے اپنے گذشتہ روز کے اجلاس میں دی۔

یورپین کونسل نے اس اجلاس میں اس مرحلے کے لیے دفاعی تعاون کے 14 نئے مزید منصوبے شروع کرنے کی منظوری دی جبکہ 46 منصوبے پہلے ہی سے جاری ہیں۔

اس مرحلے کے لیے جن منصوبوں کی منظوری دی گئی ان میں بڑے سائز کی ایئر کارگو ٹرانسپورٹ، میڈیم سائز کی سیمی آٹونومس سرفیس وہیکل(M-SASV)، جدید چھوٹے ڈرونز (NGRS) اور ڈیفنس آف اسپیس ایسٹس (DoSA) سمیت کئی دیگر منصوبے شامل ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ پیسکو بنیادی طور پر 2017 میں شروع کیا گیا تھا، جس کا مقصد یورپین یونین کے ممبر ممالک میں دفاعی تعاون کے لیے مل کر کام کرنے کی کوششوں کو ابھارنا تھا۔

جو 25 ممبر ممالک اس وقت پیسکو پروگرام کا حصہ ہیں ان میں آسٹریا، بیلجیئم، بلغاریہ، کروشیا، چیک ریپبلک، سائپرس، اسٹونیا، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، گریس، ہنگری، آئیرلینڈ، اٹلی، لیٹویا، لتھوینیا، لکسمبرگ، نیدرلینڈز، پولینڈ، پرتگال، رومانیہ، سلواکیہ، سلووینیا، اسپین اور سوئیڈن شامل ہیں۔

تازہ ترین