پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما ناز بلوچ کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سےکلبھوشن کو تحفظ دینے کے لیے آج قانون سازی کی گئی، حکومت نے پارلیمنٹ رولز کو بلڈوز کرکے قانون سازی کی۔
جیونیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے ناز بلوچ نے کہا کہ ای وی ایم پر جرمنی، برطانیہ اور دیگر ممالک نے پابندی لگائی۔
ناز بلوچ نے کہا کہ حکومت نے پارلیمنٹ میں یک طرفہ قانون سازی کی، قانون سازی سے متعلق حکومت نے اپوزیشن کواعتماد میں نہیں لیا۔