ملتان(نمائندگان)گوجر خان اورچنیوٹ میں خوفناک حادثوں میں11افراد جاں بحق جبکہ ہیڈ راجکاں رحیم یار خان اور لیہ میں ماں بیٹے سمیت 5چل بسےتفصیل کے مطابق ہیڈراجکاں چک نمبر109/DNBکا رہائشی محمد قاسم اپنی والدہ مسماۃ مسرت بی بی کو لیکر احمد پورشرقیہ جارہا تھا چک نمبر47/DNB کے قریب لکڑیوں سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی کو کراس کرتے ہوئے سائیڈ لگنے سے نیچے آگئے ۔ جو موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔ علاوہ ازیں گذشتہ روزلیہ لاہور روڈ ٹرکو اڈا کے قریب سماجی تنظیم فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی رہنما قاری عطا الرحمن کی گاڑی کے سامنے سے آنے والی کارکا ٹائر برسٹ ہوگیا جس کے سبب بے قابو ہو کر آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجہ میں قاری عطاالرحمن جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کی گاڑی میں سوار ان کی بہنیں طیبہ رحمن ،عابدہ رحمن شدید زخمی ہو گئیں جنہیں نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا اور دونوں گاڑیوں میں سوار دیگر مسافر محمد سلیمان زاہد رفیق،زوہیب ،زاہدہ ناصرہ شدید زخمی ہونے کی بنا پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ کے ایمرجنسی وارڈ میں زیر علاج ہیں ۔ رحیم یارخان چک99پی کی رہائشی 35سالہ سکینہ بی بی اپنے بیٹے کے ہمراہ موٹرسائیکل پر آرہی تھی کہ سلطان پور کے نزدیک مسافر وین نے سائیڈمارکر خاتون کوسڑک پر گرادیاپیچھے سے آنیوالی تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے سکینہ بی بی کو کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں وہ جاں بحق ہو گئی کندھ کوٹ(سندھ) کا رہائشی 50سالہ غلام شبیل سڑک کنارے کھڑاتھا مسافر وین نے روند ڈالا جس کے نتیجہ میں وہ چل بسا چک 21این پی کے رہائشی چاند کے بیٹے کو نامعلوم ڈالہ ویگن ڈرائیور نے غفلت سے چلاتے ہوئے اروند ڈالا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔گوجر خان دولت نگر سے براستہ مین بازار لالہ موسیٰ راولپنڈی جانے والی ویگن گوجرخان کے نزدیک ویگن ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد ڈیوائیڈر پر چڑھ گئی اور دو حصوں میں بٹ گئی اور سوئے ہوئے مسافر باہر گر پڑے جس کے نتیجہ میں آٹھ افراد جاں بحق جبکہ بارہ زخمی ہوگئے، چنیوٹ سے پنڈی بھٹیاں جانیوالا تیز رفتار آئل ٹینکر جب پنڈی بھٹیاں کی حدود میں داخل ہوا تو تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا۔ عینی شاہد کے مطابق آگ لگنے سے اس میں سوار دو افراد اندر ہی جل گئے جبکہ ایک شخص جو باہر نکل کر بھاگا اسے بھی آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا اور وہ بھی جل کر راکھ ہوگیا ۔