کراچی (اسٹاف رپورٹر) ویسٹ انڈیز آئندہ سال انڈر19 ورلڈ کپ کرکٹ کی میزبانی کرےگا۔ آئی سی سی نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ 14 جنوری سے پانچ فروری 2022 تک ہونے والے ٹورنامنٹ میں16 ٹیمیں48 میچ کھیلیں گی۔ کم عمر کھلاڑیوں کے لئے قرنطینہ کے قانون کے باعث نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کرے گی اس کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو دی گئی ہے۔