• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیک نیوز کا شور مچانے والے خود فیک نیوز پھیلانے لگے

فیک نیوز کا شور مچانے والے خود فیک نیوز پھیلانے لگے۔ شہباز گِل نے میڈیا کے سامنے اعتراف بھی کرلیا۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بعد وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گِل نے میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر اطلاعات فواد چودھری سے کہا کہ آپ کی اجازت کے بغیر ایک شرارت کی، ٹِکر چلا دیے کہ شاید وزیراعظم آج تقریر کریں گے تو جو اپوزیشن باہر جا رہی تھی، واپس پارلیمنٹ میں آگئی۔

شہباز گِل کا کہنا تھا کہ اجلاس ملتوی ہونے تک اپوزیشن بیٹھی رہی۔ اپوزیشن انتظار میں تھی کہ وزیراعظم کے خطاب پر ہلہ گلہ کرے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان بھی شریک ہوئے تھے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بعد وزیراعظم عمران خان ایوان سے حکومتی ارکان کی لابی میں گئے اور اُن سے گفتگو بھی کی۔

تازہ ترین