• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی کیخلاف کوئٹہ میں PDM کی ریلی، حکومتی قانون سازی جوتے کی نوک پر، فضل الرحمٰن


کوئٹہ (نمائندہ جنگ)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے صدر و جے یو آئی(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات یا کسی مشین کے حوالے سے کوئی بھی قانون سازی کی گئی تو نہ صرف اسکو مسترد کرینگے بلکہ جوتے کی نوک پر رکھیں گے، حیرت ہے جو حکومت خود دھاندلی کے نتیجے میں آئی وہ ہمیں انتخابی اصلاحات دے رہی ہے

ایک بار دھاندلی کرلی اسکا مزہ آیااب آئندہ الیکشن کیلئے دوبارہ دھاندلی کا منصوبہ بنایا جارہا ہے، پہلے دن کہا تھا اور بار بار کہہ رہا ہوں عمران خان پاکستان کی سیاست کا غیر ضروری عنصر ہے،عمران خان کو ہٹاکر کسی اور کولانا سسٹم کا علاج نہیں، محموداچکزئی ،ولی کاکڑ ، یعقوب ناصر و دیگر نے کہا کہ یہاں وفاداریاں بیچنے، خریدنے والا وفادار ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو عبدالستار ایدھی چوک پر مہنگائی و ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئےکیا ۔ اس موقع پر پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے رہنما بھی موجود تھی۔

مولانا فضل الرحمٰن نے مزید کہا کہ ہم مضبوطی کیساتھ میدان میں نکلے ہیں اس کا نتیجہ قوم کے سامنے آئیگا اب بھی کہتے ہیں حکمرانوں کی خیر اس میں ہے کہ اقتدار چھوڑ کر نکل جائیں بلوچستان کے عوام عہد کریں کہ ہم نے حکمرانوں ، ظالمانہ اور جابرانہ نظام کیخلاف جہاد کو جاری رکھتے ہوئے نتیجہ خیز بنانا ہے۔

تازہ ترین