• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی ،سرقہ باالجبر،چوری ،نقب زنی اورراہ زنی کی وارداتوں میں شہری 4گاڑیوں ،16موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز، مویشیوں ،نقدی اوردیگراشیاء سے محروم ہوگئے۔ تھانہ پیرودھائی نے اسلحہ کی نوک پر 7 ہزار روپے ، موبائل فون، شناختی کارڈ،تھانہ صادق آباد نے گن پوائنٹ پر 8ہزارروپے، دوسری واردات میں موبائل فون چھیننے اور پیچھاکرنے پر پسٹل کابٹ مدعی کی ناک پرمارکر زخمی کرنے ،تھانہ آراے بازار نے گن پوائنٹ پر نان شاپ سے 65ہزار روپے اور دو موبائل ،تھانہ سول لائن نے نان شاپ سے 4ہزار روپے اور موبائل چھیننے،تھانہ صدربیرونی نے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش اور مزاحمت پرفائر کر کے زخمی کرنے ،تھانہ رتہ امرال نے موبائل چوری دو وارداتوں میں دو موبائل 12ہزار روپےاور شناختی کارڈ چھیننے ،تھانہ وارث خان نے موبائل ، دوسری واردات میں خاتون کا پرس چوری ، تیسرے واقعہ میں موبائل دھوکہ دہی سے لے کرفرار ہونے ،تھانہ بنی نے دکان سے موبائل چوری ، دوسرے واقعہ میں موبائل چھیننے ،تھانہ نیوٹاؤن نے دو واقعات میں موبائل ، لیپ ٹاپ چوری ، تیسرے میں بیگ چھیننے ،تھانہ صادق آباد نے خاتون کا زیور تقریباََ 4 تولے ، دوسرے واقعہ میں جیب سے موبائل چوری ،تھانہ ویسٹریج نےموبائل چوری، دوسرے واقعہ میں بیگ دھوکہ دہی سے لے کربھاگنے ،تھانہ نصیرآباد نے ود وارداتوں میں کار کی بیٹری،موبائل ،تھانہ سول لائن نے موبائل چوری کے مقدمات درج کر لئے ۔تھانہ ائرپورٹ نے خاتون سے پرس چھیننے ، دوسرے واقعہ میں گاڑی نمبر آئی سی ٹی ۔اے ایل ای -668 چوری،تھانہ مورگاہ نے گاڑی میں لفٹ دیکر طلائی زیورات مالیتی اڑھائی لاکھروپے اتارنے ،تھانہ ٹیکسلا نےگن پوائنٹ پر چار ہزار روپے اور شناختی کارڈ اوررکشہ میں سوار عورتوں کا بیگ چھیننے،تھانہ واہ کینٹ نے دکان سے موبائل ،تھانہ صدرواہ نے موٹر پمپ چوری ،تھانہ گوجرخان نےموبائل ،تھانہ مندرہ نے موبائل چھیننے ،تھانہ جاتلی نے بکری ، د کان کے تالے توڑکر پچیس موبائل فون ، 10ہزار روپے اور اتنی ہی مالیت کے میموری کارڈ ،تھانہ صدربیرونی نے گھرسے سواتولے سونے کا لاکٹ ،تھانہ روات نے گھر کے تالے توڑ کر سامان مالیتی 50ہزار روپے ،تھانہ روات نے 2 آہنی گیٹ اور بلاک، دوسری واردات میں بجلی کی تار مالیتی ایک لاکھ پچیس ہزار روپے ،،تھانہ چونترہ نے گندم کے دو توڑے بیس کلو والے اوردیگرسامان ،تھانہ کہوٹہ نے ڈیرہ سے ایک بھینس، بکرا اورایک بکری چوری کے مقدمات درج کر لئے۔ تھانہ پیرودھائی کو سلمان نے بتایاکہ کہ ایک سواری اعوان چوک سے مری روڈ لے کے گیا پھرواپس لے کر منڈی موڑ آیا اس نے کال کرنے کے لیے دھوکہ دہی سے میرا موبائل لیا اور فرار ہو گیا ،تھانہ پیرودھائی کو محمد قاسم نے بتایا کہ ثاقب عباس دھوکہ دہی سے میرابیگ لے کرفرارہوگیاجس میں موبائل ،ائیر پوڈ ، اور 30ہزار روپے تھے۔
تازہ ترین