کوئٹہ(سٹی ڈیسک)لوکل گورنمنٹ، یونیسف، قطر چیریٹی، بی آر ایس پی، اسلامک ریلیف اور مرسی کور کے زیر اہتمام ورلڈ ٹوائلڈ ڈے منایا گیا۔اس موقع پر میر بہرام بلوچ اور میر بہرام لہڑی نے بیت الخلاء کے مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے اس کی اہمیت اجاگر کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ میں مختلف مقامات پر بیت الخلا تعمیر کئے جائیں اس حوالے سے ہم طویل عرصے سے آگاہی مہم چلا رہے ہیں سرعام پیشاب اور پاخانہ کرنا صحت کے مسائل کے ساتھ ایک غیر اخلاقی عادت ہے جسے ختم ہونا چاہیے۔ پروگرام سےمیر ظفر زہری ڈی جی لوکل گورنمنٹ نے خطاب کرتے ہوئے بیت الخلاء کی اہمیت اور اس سے جڑے ہوئے مسائل پر روشنی ڈالیں۔