• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چترال میں4300میگاواٹ بجلی پیداکرنے کی استعداد ہے ،تاج ترند

پشاور(جنگ نیوز)وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے توانائی تاج محمد ترندنے کہا ہے کہ ضلع چترال توانائی کے وسائل سے مالامال ہے جہاں 4300 میگاواٹ سستی پن بجلی پیداکرنے کی استعدادموجود ہے۔فرنٹیرورکس آرگنائزیشن(ایف ڈبلیواو) چترال میں506میگاواٹ پن بجلی کے تین منصوبوں پر کام کررہی ہے جن کی تکمیل سے صوبے کو سالانہ اربوں روپے کی آمدن متوقع ہے تودوسری جانب سستی بجلی کی پیداوارسے صنعتی شعبہ ترقی کریگااور روزگار کے نئے مواقع پیداہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایف ڈبلیواوکے پراجیکٹ ڈائریکٹر بریگیڈیئر (ر) طارق محمودکی جانب سے ضلع چترال میں جاری توانائی منصوبوں پر کام کی پیش رفت کے بارے میں اعلیٰ سطحی بریفنگ کے دوران کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری توانائی وبرقیات انجینئرسید امتیاز حسین شاہ،چیف ایگزیکٹو پیڈوانجینئرنعیم خان بھی موجودتھے۔ بریفنگ کے دوران بتایاگیاکہ ایف ڈبلیواوضلع چترال میں پن بجلی کے تین منصوبوں شوگوسین137میگا واٹ، ششگئی زنڈولی 144 میگاواٹ اورلاسپورمریگرام 230میگاواٹ پر کام کررہی ہے۔
تازہ ترین