• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہ 16 نوٹس لینے کے بعد بھی مہنگائی کم نہیں کراسکے، شیری رحمٰن

پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ سردی عروج پر آئی نہیں اور گیس لوڈشیڈنگ شروع ہو گئی ہے، 16 نوٹس لینے کہ بعد بھی یہ مہنگائی کم نہیں کرسکے ہیں۔

سینیٹر شیری رحمٰن نے اپنے بیان میں کہا کہ گیس کی قیمت میں 350 فیصد اضافے کے بعد بھی ملک کو بدترین گیس بحران کا سامنا ہے،الیکشن ترمیمی بل بلڈوز کرکے یہ سمجھتے ہیں کہ انہوں نے سب بحران ختم کردیئے ہیں۔

پی پی سینیٹر نے کہا کہ ‏مہنگائی کی ہفتہ وار شرح 17اعشاریہ 37 فیصد ہوچکی ہے، عوام کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی اور بیروزگاری ہے، ای وی ایم نہیں ہے۔

شیری رحمٰن نے حکومت سے سوال کیا کہ ریلیف پیکج کا کیا ہوا؟ ریلیف پیکج عوام کو ملا یا اتحادیوں اور ناراض ارکان کو چلا گیا ہے؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے وعدوں کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔

تازہ ترین