• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں تمباکو نوشی سےسالانہ 80 لاکھ اموات برقرار

جنیوا ( نیوز ڈیسک) عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں تمباکو نوشی مسلسل کم سالانہ 80 لاکھ اموات برقرار ہیں تاہم حالیہ برسوں میں تمباکو نوشی کرنے والوں میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے دنیا بھر کے ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ مزید اقدامات کریں جس سے تمباکو نوشی کی ہلاکت خیز لت کا خاتمہ ہو سکے۔ عالمی ادارہ صحت کی تازہ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 2020ء میں ایک ارب 30 کروڑ افراد تمباکو نوشی کے عادی تھے، جب کہ اس سے 2 برس قبل تک یہ تعداد ایک ارب 32 کروڑ تھی۔ عالمی ادارہ صحت نے امکان ظاہر کیا ہے کہ آ یندہ 4 برسوں یعنی 2025ء تک یہ تعداد مزید کم ہو کر ایک ارب 27 کروڑ ہو سکتی ہے۔ رپورٹ سے یہ واضح ہوتا ہے کہ دنیا بھر گزشتہ 7برس میں تمباکو نوشی کرنے والوں کی تعداد میں 5 کروڑ تک کمی ہوئی ہے۔
تازہ ترین